English   /   Kannada   /   Nawayathi

کھانا پکانے کے دوران مرچوں کی خوشبو سونگھنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

share with us

02؍ستمبر 2023 : برازیلین خاتون کھانا پکانے کے دوران مرچوں کی خوشبو سونگھنے سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ تھائیس میڈیروس گھر والوں کے لیے کھانا بنارہی تھیں کہ انہوں نے غیرارادی طور پر کالی مرچ کی خوشبو سونگھ لی جس کے سبب ان کے گلے میں جلن ہوئی اور وہ بیہوش ہوگئیں۔

خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون میں سیریبرل ایڈیما کی نشاندہی ہوئی جو ایک ایسی حالت ہوتی ہے جو دماغ میں سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

موت سے قبل تھائیس کوما میں بھی گئی تھیں لیکن ان کی موت واقع ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق سیریبرل ایڈیما کی وجہ سے کھوپڑی کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو دماغ میں خون کے بہاؤ اور آکسیجن کی ترسیل میں خلل کا باعث بنتا ہے جس سے معمول کے کام انجام دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا