English   /   Kannada   /   Nawayathi

چندریان کی کامیابی کے بعد اسرو نے آدتیہ ایل ون بھی لانچ کیا

share with us

اسرونے چندریان ۳؍ کے بعد اپنا پہلا سورج مشن ’آدتیہ ایل ون‘ سری ہری کوٹہ سے لانچ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اسے۱۱؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر لانچ کیا گیا ہے۔ اب خلائی جہاز کے ۴؍ ماہ پر مشتمل سفرکا آغاز ہو گیا ہے جس میں یہ اپنی مائع اپوجی موٹر (ایل اے ایم ) کی مدد سے سورج اور زمین کے درمیان لگرینج پوائنٹ ایل ون پر پہنچنے کیلئے مدار میں گردش کرے گا۔ واضح رہے کہ لگرینج پوائنٹ زمین سے ۵ء۱؍ کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اس ضمن میں اسروکے چیئر مین ایس سامناتھ نے کہا کہ آدتیہ ایل ون کا ایل ون پوائنٹ پر پہنچنے کیلئے ۱۲۵؍ دنوں پر مشتمل سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے آدتیہ ایل ون کی کامیاب لانچ پر اپنے ایکس پوسٹ پرلکھا کہ چندریان ۳؍ کی کامیابی کے بعد ہندوستان نے اپنا خلائی سفر جاری رکھا ہے۔ آدتیہ ایل ون کی کامیاب لانچ پر اسرو کے تمام سائنسدانوں اورانجینئروں کو مبارکباد! لوگوں کی فلاح و بہود اور کائنات کے بہترین مطالعہ کیلئے ہماری سائنسی جدوجہد جاری رہے گی۔
آدتیہ ایل وَن
 یہ ہندوستان کا پہلا سورج مشن ہوگا جس کے تحت ہندوستان سورج پر اپنی تحقیق شروع کرے گا۔ اسے زمین اور سورج کے درمیان لگ رینج ون میں قائم کیا جائے گا جو زمین سے ۱ء۵؍ ملین کلومیٹر دور ہے۔ خبروں کے مطابق اسے ستمبر ۲۰۲۳ء کے پہلےہفتے میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔ یہ وہ مقام ہےجہاں سورج گہن وغیرہ کا اثر نظر نہیں آتا۔ یہاں کوئی بھی چیز جوں کی توں رہتی ہے یعنی اگر کوئی سامان یہاں چھوڑ دیا جائے تو وہ خلاء میں جوں کا توں معلق رہے گا۔اس مقام پر کسی بھی قسم کے گہن کا کوئی اثر نہیں ہوتا اس لئے کسی بھی رکاوٹ کے بغیر سائنسداں اپنی تحقیق مسلسل جاری رکھ سکتے ہیں۔ آدتیہ ایل ون پر جنوری ۲۰۰۸ء میں کام ہونا شروع ہوا تھا۔ ۲۰۱۶ء کے مالی سال میں اس پروجیکٹ کیلئے ۳؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ اب تک ہمارے اس پروجیکٹ پر ۳۷۸ء۵۳؍ کروڑ روپے صرف کئے جاچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا