English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی: اسکولوں میں طلباء کے موبائل فون استعمال پر پابندی

share with us

 

دبئی:  29/اگست/2023(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں زیادہ تر اسکولوں نے کیمپس میں طلباء کے سوشل میڈیا اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے کچھ نجی اسکولوں نے تعلیمی سیشن کے دوران طلباء پر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر جزوی یا مکمل پابندیاں متعارف عائد کردی، گرچہ ہیڈ ٹیچرز تسلیم کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا طلباء کی زندگی کا ایک حصہ ہے لیکن وہ اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ اس طرح کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال اسکول کے ضوابط کی ایک خطرناک خلاف ورزی ہے جسے ایک مجرمانہ عمل سمجھا جاتا ہے۔

الخلیج انٹرنیشنل اسکول کے سپرنٹنڈنٹ و سی ای او غدیر ابو شمت نے کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ والدین اور طلباء کے ساتھ تمام مواصلاتی گائیڈز کا اشتراک کریں اور یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ اسکول کی پوری کمیونٹی مکمل طور پر آگاہ ہو کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال، کسی فرد یا ادارے کو بدنام کرنا یا غلط یا نامناسب معلومات شیئر کرنا، وفاقی حکم نامے کے آرٹیکل نمبر 20، 24 اور 32 کے تحت جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اسکول میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، اسکول کے اوقات میں سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی جاتی ہے، اسکول انتظامیہ کو حق حاصل ہے کہ وہ حکام کے ساتھ شکایت درج کرائے تاکہ کسی بھی شخص کے خلاف سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور اسکول کی ساکھ کو منفی طور پر متاثر کرنے والے کے خلاف مناسب کارروائی کی جاسکے۔

دریں اثنا، اسکولوں کے پرنسپلز کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلیوں اور ورکشاپس کے ذریعے سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں مسلسل بیداری اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں، ورکشاپس کا مقصد طلباء کو ان مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جس کی انہیں دانشمندی سے ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کی ضرورت ہے۔ ریپٹن البرشا کی پرنسپل چندنی مسرا نے کہا کہ ہمارے پاس ایک جامع سوشل میڈیا پالیسی ہے جس کا مقصد ہمارے طلباء میں ذمہ دار ڈیجیٹل شہریت کو فروغ دینا ہے، اسکول کے اوقات کے دوران ہماری توجہ تعلیمی مصروفیات پر ہوتی ہے، اس طرح اسکول کے اوقات بشمول وقفے کے دوران کسی بھی سال کے گروپس کے لیے سوشل میڈیا ایپس کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر اسکول میں ہماری موبائل فون پالیسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ طلباء اپنے سیکھنے میں پوری طرح مگن ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھ کر مکالمہ کریں، ہم جونیئر اسکول میں اپنے آئی پیڈز کے استعمال کی قریب سے نگرانی کرنے کے قابل ہیں، ہمارے طالب علموں کو کنیکٹیویٹی کو بڑھانے اور سیکھنے کو فوکس رکھنے کے لیے یہ آئی پیڈز استعمال کرنے کی اجازت ہے، ہم نے پہلے ہی طلباء اور والدین کی ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے اور بیرونی طور پر ورکشاپس بھی چلائی ہیں، سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال پر ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا