English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت: بینک اکاؤنٹس سے رقوم کی چوری

share with us

 

کویت سٹی 29/اگست/2023(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ملک میلک کویت میں شہریوں اور غیر ملکیوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم کی چوری کا انکشاف ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت میں الیکٹرانک فراڈ میں کویتی شہریوں اور غیر ملکیوں دونوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، وزارت داخلہ کے متعلقہ محکموں کو اس فراڈ سے متعلق روزانہ 5 سے 10 فراڈ رپورٹس موصول ہوتی ہیں جن میں شہریوں اور غیر ملکیوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم کی چوری بھی شامل ہے، اس الیکٹرانک فراڈ کے ذریعے شہریوں اور تارکین وطن سے چوری ہونے والی رقم کا اب تک کا تخمینہ تقریباً 10 لاکھ دینار تک پہنچ چکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومتی محکمے ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ریاستی اداروں کی جانب سے جرائم کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کی کوششوں کے باوجود جعلسازوں کی جانب سے روزانہ نئے متاثرین کو پھنسانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاستی ادارے اس فراڈ پر دو طریقوں سے کام کر رہے ہیں، جس کے تحت کویت کے مرکزی بینک اور دیگر بینکوں کی جانب سے مختلف میڈیا فارمیٹس میں آگاہی پیغامات نشر کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کو الیکٹرانک فراڈ کے طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے جب کہ دوسرے طریقہ کار میں سکیورٹی حکام شامل ہیں جو ان خطرات کو ختم کرنے کے لیے ایک مخصوص منصوبے پر کام کرتے ہیں جنہوں نے کویت کو نشانہ بنانے والے الیکٹرانک فراڈ کے زیادہ تر گروہوں کا پتہ لگا لیا ہے اور متعلقہ ممالک سے جلد ہی سرکاری چینلز کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا تاکہ عوام کی حفاظت کے لیے ان گروہوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا