English   /   Kannada   /   Nawayathi

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شاہ خالد ہوائی اڈے پر طلبہ کا شاندار استقبال

share with us

23؍ اگست 2023 : (العربیہ) ہم واپس آ گئے ہیں، ہم عزائم کو حاصل کریں گے۔" ان حوصلہ افزا الفاظ کے ساتھ، ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موسم گرما کی تعطیلات سے واپس آنے والے طلباء کا استقبال ہالوں میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ کیا گیا۔

یہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر منفرد اور مخصوص سفری تجربہ فراہم کرنے کے اقدام کے تحت کیا گیا۔

شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ادارہ جاتی کمیونیکیشن اور میڈیا افیئرز کے ڈائریکٹر یاسر السند نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ ماہ کے دوران 30 لاکھ سے زائد مسافروں کی اس ہوائی اڈے آمد ہوئی۔ جس سے ماہانہ مسافروں کی تعداد پچھلے سال 2022 کے دوران حاصل کی گئی ریکارڈ تعداد 2.8 ملین سے تجاوز کر گئی "

انہوں نے کہا کہ تعطیلات سے واپس آنے والوں اور طلباء کے استقبال کے لیے اس قسم کے تفریحی اقدام کو اپنانے سے ہمارے طلباء کو جدید انداز میں کلاس روم میں واپس آنے کے لیے تیار کرنے میں مدد ملتی ہے اور سفر میں ایک مخصوص اور پرلطف تفریحی ماحول پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ اقدام مسافروں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے اور منفرد اور مخصوص سفری تجربہ فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہر پرواز کو ناقابل فراموش تجربہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا