English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب:60 لاکھ طلباء کے تعلیمی سال کا آغاز

share with us

20؍ اگست 2023 : سعودی عرب کے 60 لاکھ طلباء نے جنرل ایجوکیشن جبکہ 13 لاکھ 60 ہزار طلباء نے ہائیر ایجوکیشن، ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے تعلیمی سال کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت تعلیم اور ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم کے ادارے نے تعلیمی سال کی مناسبت سے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں تاکہ متعلقہ اداروں کو بروقت تمام وسائل فراہم کیے جاسکیں۔

سعودی ادارے نے طلباء کے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے حوصلے بلند کریں اور ان کی تعلیمی اداروں میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا