English   /   Kannada   /   Nawayathi

شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے گھرمیں لگی آگ

share with us

غالب گمان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ آگ حادثہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے ہواہے، ویسے بھی شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی دیکھ کریہ کہنا درست ہوگا کہ بھٹکل ہیسکام کے افسران یا پھر وہ لوگ جو اہم دفتر میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ لوگ جان بوجھ کر عصبیت برت رہے ہیں، نہ کڑک ،نہ بجلی ، نہ موسلا دھار بارش، اس کے باوجود رات ٹھیک سحری سے ایک آدھ گھنٹہ قبل بجلی کاٹنے کا معمول ہوگیا ہے ، اور دن میں بجلی اتنی آتی جاتی ہے کہ لوگوں کو اپنی قیمتی الیکٹرانک اشیاء کے ضائع ہونے کا خدشہ ہوجاتا ہے ۔ نوائط کالونی ، عثمانیہ کالونی میں تو بجلی کا اتنا حال خراب ہے کہ دن اور رات دونوں وقت بجلی کی کٹوتی جاری ہے..اب اس طرح کے بار بار بجلی کٹوتی سے شار ٹ سرکیوٹ کا ہونا تو لازمی ہے ۔ عوام میں اتنی ناراضگی پارئی جارہی ہے کہ اگر محکمہ بجلی کی روش اسی طرح جاری رہی تو ممکن ہے بڑے پیمانے پر ہیسکام دفتر کے سامنے احتجاج کریں ، عوام نے یہاں تک مانگ کی ہے کہ ہیسکام کے یا محکمۂبجلی کے انجینئروں سے رجوع ہونے کے بجائے ، بھٹکل رکنِ اسمبلی اور ضلع نگراں کار وزیر سے رجوع ہوکرمحکمہ بجلی کی لاپرواہی اور بار بار توجہ دلائے جانے کے باوجود انکی ہٹ دھرمی کی شکایت کی جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا