English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی اسلامی کانفرنس میں 85 ممالک کے علماء دین اور مفتیان کرام شریک

share with us

 14؍ اگست 2023 : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں 2 روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا، 85 ممالک سے تعلق رکھنے والے اسلامی اسکالرز کانفرنس میں شریک ہیں۔

خبروں کے مطابق مکہ میں اسلامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے،85 ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 عالم دین، مفتیان کرام اور اسلامی اسکالرز شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد انتہا پسندی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اسلامی اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے کانفرنس کے شرکا کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس مشاورت کے عظیم تصور کی آئینہ دار ہے، سعودی عرب انصاف، اعتدال پسندی اور اسلام کے شفاف پیغام کاعلمبردار ہے،

عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ کانفرنس اعتدال پسندی کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی کوششوں کا تسلسل ہے، اعتدال پسندی حقیقی اسلام کا ایک بنیادی اصول ہے۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فکری چیلنجوں اور سیاسی تبدیلیوں کا ماحول ہے، اسلامی اتحاد کے تصور کو اجاگر کیا جائے۔

حسین ابراہیم طہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ جارحانہ رجحانات کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا