English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : اُس عورت کا آپریشن چار سال پہلے ہوا تھا مگر....!

share with us

عورت جو کہ ماڈور ،کوٹیمکار کی مقیم ہے 22فروری 2010میں وہ منگلور نرسنگ ہوم میں رحم براری کے آپریشن کے لیے داخل ہوئی تھی، کامیاب آپریشن کے بعد وہ ڈسچارج ہوکر گھر گئیں ، مگر کچھ دنوں کے بعد وہ پیٹ میں درد محسوس کرنے لگی،ڈاکٹروں سے معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے یہ بات کہہ کر ٹال دی کہ اس طرح کی سرجری کے بعد دردعام سی بات ہے،۔اور گذشتہ چار سالوں سے وہ اسی درد میں مبتلا تھی، کچھ دن قبل جب مذکورہ ڈاکٹروں سے کچھ نہیں ہو پایا تو عورت نے ایک چمڑے کے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروایا، ڈاکٹر نے اسکیاننگ کا مشورہ دے دیا، جب اسکیاننک کی رپورٹ آئی تو ڈاکٹر اور مریضہ دونوں حیران تھے کہ عورت کے پیٹ میں قینچی پھنسی ہوئی تھی۔کدری پولس تھانے میں عورت اور اس کے رشتہ داروں کی جانب سے مذکورہ اسپتال کے انتظامیہ اور آپریشن میں حصہ لینے والے ڈاکٹر پورنما نائیر اور ڈاکٹر روہت گٹی کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا