English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن میں ریکارڈ توڑگرمی،درجہ حرارت50 سینٹی گریڈ،اوقات کار میں کمی،اسکولوں میں تعطیلات

share with us

12؍ اگست 2023 : اردن میں شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پراسکوں میں تعطیلات اور اوقات کار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ شائع خبر میں کہا گیا ہے کہ اردنی ماہرین موسمیات کے مطابق مملکت کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اردن میں ماضی میں بھی گرمی کی لہر آتی رہی ہے مگراس بار غیرمعمولی گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اردن گرمی کی لہر سے متاثر ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال پچھلے سال کی نسبت درجہ حرارت میں 7 سے 9 درجے سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خاص طور پر صحرائی علاقوں میں دھول کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے خطرے اور زیادہ دیر تک سورج کی روشنی میں براہ راست رہنے کے خطرے اور بچوں اور بوڑھوں کو بند گاڑیوں میں چھوڑنے اور جنگل اور گھاس کے مقامات پر آگ لگنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ نے پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عبید اللہ المعایطا کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی آپریشنل اور فیلڈ تیاریوں میں اضافہ کردیا ہے۔

سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد العمری نے مشورہ اور ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے براہ راست سورج کی روشنی میں نہ آنے، وافر مقدار میں مائعات پینے، بچوں کو زیادہ دیر تک دھوپ میں کھیلنے کی اجازت نہ دینے، باہر نہ نکلنے۔ انہیں بند گاڑیوں میں اکیلا نہ چھوڑنے، جراثیم کش، پرفیوم اور اسی طرح دیگر مواد کو گاڑیوں میں نہ رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے آگ سے بچنے کے لیے جنگلات اور گھاس والے علاقوں میں آگ نہ لگانے، بجلی کے "بلب" سرکٹ بریکرز کو ان کی گنجائش سے زیادہ لوڈ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اوقات کار میں کمی

گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے کالجوں اور جامعات میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے۔ اردن میں گرمی کی لہر سے متاثر ہونے کے بارے میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے مراکز کی جانب سے جاری کردہ انتباہات کے بعد اگلے تین دنوں کے دوران صفائی کرنے والوں اور فیلڈ کیڈرز ورکرز کے کام کے اوقات کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کارکنوں اور فیلڈ کیڈرز کا کام اگلے تین دنوں کے دوران صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک بند رہے گا۔

سیکرٹریٹ اپنے علاقوں کے ذریعے ٹیمیں مختص کرے گا تاکہ ڈاؤن ٹائم کے دوران موصول ہونے والے کسی بھی فیلڈ نوٹ سے فوری نمٹا جا سکے۔

مقامی انتظامیہ کی وزارت نے بھی ہفتے کے روز سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور اردن کو متاثر کرنے والے غیر معمولی موسمی حالات کے بارے میں میونسپلٹیز اور مشترکہ سروس کونسلوں کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں انہیں شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا