English   /   Kannada   /   Nawayathi

یومِ انسداد منشیات کے موقع پر بھٹکل پولس انتظامیہ کی جانب سے بیداری مہم

share with us

آخر میں شرالی کے ایک ہال میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا ،مہمانِ خصوصی کے طوپر شریک بھٹکل ٹاؤن پی ایس آئی مسٹر جانسن ڈیسوزا نے طلباء سے مخاطب ہوکر منشیات کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور اس کے استعمال سے پید اہونے والے مضراثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے طلباء کو روشن مستقبل کے لیے ان تمام چیزوں سے دور رہنے کی تلقین اور کہا کہ تعلیم کے بعد آپ جہاں بھی جاکر روزگاری ڈھونڈیں وہاں پولس کلیرنس سرٹیفکٹ پوچھی جاتی ہے ، ایسے میں اگر منشیات کی اسمگلنگ یا اسی قسم کے کسی جرم میں ملوث ہو تو پھر پولس علاقے میں بلیک لسٹ میں نام شمار کرلیا جاتاہے جو آگے جاکر مشکلیں پید اکرتا ہے ،اسی طرح اس موقع پر کنڑا خبار اُدئے وانی کے مقامی نمائند آر کے بھٹ نے طلباء سے مخاطب کر ایک بہترین باشندہ بن کر زندگی گذارنے پر زور دیتے ہوئے حالیہ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے بے قصور نوجوانوں کا بنگلور میں گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بنا دیکھے کوئی میسیج فارورڈ کردیتے ہیں جس کی بنا پر کئی مشکلیں پیدا ہوتی ہیں، کسی کے بھیجے ہوئے پیغام کو فارورڈ کرکے خود کو کیوں مشکلات پھنساتے ہیں، پیغام دیکھیں اور معاملہ ختم کریں، اور ایک بہترین اور اچھی زندگی کے لیے تعلیمی مراحل پورا کریں،ا س موقع مقامی اخباری نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء اور پولس افسران موجودتھے۔؛

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا