English   /   Kannada   /   Nawayathi

مزید آٹھ ممالک سعودی عرب کے ای ویزا وزیٹر پروگرام میں شامل

share with us

سعودی عرب نے حال ہی میں آٹھ اور ملکوں کے شہریوں کے لیے وزیٹر ای ویزا سکیم میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

وزارت سیاحت نے ایک بیان میں کہا کہ ’ان ممالک میں البانیہ، آذربائیجان، جارجیا، مالدیپ، کرغیزستان، جنوبی افریقہ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ان ممالک کےشہری وزیٹر ویزے کے لیے الیکڑانک یا سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر پہنچ کر درخواست دے سکتے ہیں‘۔

’وہ ویزے کا استعمال، مملکت کی سیاحت، عمرہ، خاندان یا دوستوں سےملاقات اور کاروباری مقاصد کےلیے کرسکتے ہیں‘۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب نے آٹھ ممالک تک ای ویزے کی توسیع کرکے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے ساتھ مملکت آنے والے وزیٹرز کے لیے آسان سفری تجربے کی سمت ایک اور قدم بڑھایا ہے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا