English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش میں المناک سڑک حادثہ :  24 افراد جاں بحق

share with us

رباط 07؍ اگست 2023 : مراکش میں موڑ مڑتے ہوئے بس الٹنے سے 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبروں کے مطابق حادثہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا۔ بس میں سوار افراد ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار جا رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسیکو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مراکش میں رواں سال مارچ میں بھی منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک افراد میں زیادہ تر کسان تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا