English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ ابوبکر صدیقؓ شیرالی میں سالانہ اجلاس اور نتائج کا اعلان

share with us

مولانا محمد عمیرخلیفہ ندوی نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ پڑھا ہے اس پر خود عمل کریں اور دوسروں تک اس کو پہنچائیں، اپنے گھر والوں کو دینی تعلیمات سے روشناس کرائیں اور گاؤں کے دوسرے طلباء کو دینی تعلیم حاصل کرنے پر آمادہ کریں ۔ مولانا مجاہد الاسلام ندوی نے نتائج کا اعلان کیا ۔ مدرسہ کا مجموعی نتیجہ 94 فیصد رہا۔ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ امسال دو بچوں نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی جس میں سے ایک نے صرف سات مہینے میں اپنا حفظِ قرآن مکمل کیا ۔ واضح رہے کہ مجلس احیاء المدارس کے زیر اہتمام شہر اور مضافات میں مدارس کا نظام چل رہا ہے جہاں غریب اور نادار طلباء زیر تعلیم ہیں خصوصاً مدرسہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میں گدگ ، ہبلی اور ضلع کے مختلف دیہاتوں کے طلباء دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں اب الحمدللہ یہاں کے فارغین اپنے علاقوں میں دینی اور دعوتی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ملحوظ رہے کہ اس جلسہ کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ۔ مولانا عمران کنڈلوری ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔مولاناعبدالاحد ندوی کی دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا