English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ میں منعقدہ تعلیمی سال کے سالانہ اجلاس کی روداد

share with us

جس میں کئی علماء کرام نے طلباء سے مخاطب ہوکرتعلیمی سال کے اختتام اور آنے والے تعلیمی سال کی تیاریوں میں مصروف رہنے اور چھٹیوں کو مفید بنانے کی تلقین کی ۔ مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی کے نائب مہتمم مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی نے طلباء کوچھٹیاں مفید بنانے کی تلقین کی تو استاد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا عبدالسلام ندوی نے تعلیمی رپورٹ پر اپنی خوشی کا اظہاکیا۔ ناظم جامعہ جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو تعلیمی میدان میں ترقی کے لیے یکسوئی کی جانب توجہ کرائی ۔ موصوف نے مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’’ پاجا سراغِ زندگی ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے میں جو برکت ہوتی ہے اس کا تذکرہ کیا ۔مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے تعلیمی رپورٹ پیش کی۔سالانہ امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے ۔ ابناء جامعہ منطقۂ شرقیہ ، سعودی عرب نے بھی ایک لاکھ روپئے کے انعامات پیش کیے ہیں۔علیا اور سفلی درجات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو منیری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر طلباء جامعہ نے مختصر پروگرام بھی پیش کیا ۔یاد رہے کہ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ مولانا محمد اقبال نائطے ندوی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور نظامت کے فرائض مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے ۔اسٹیج پر بانی جامعہ جناب ملپا علی صاحب ، ناظم جامعہ جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب ، نائب ناظم جامعہ مولانا عبدالعلیم قاسمی ، مولانا محمد حسین اکرمی ،مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی اور مولانا عبدالسلام ندوی وغیرہ جلوہ افروز تھے۔ طلباء کے سرپرستان اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا