English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیرور میں استقبالِ رمضان کے عنوان پر جلسہ

share with us

مولانا عبدالسلام ندوی نے رمضان کی فضیلت پر روشنی ڈالی ۔بعد نماز مغرب نورانی مسجد ، شیرور میں بھی استقبالِ رمضان کے عنوان پر ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں ان دونوں علماء کرام نے حاضرین سے خطاب کیا ۔ بعد عشاء مدرسہ رونق الاسلام شیرور میں منعقدہ علماء کرام کی ایک خصوصی نشست میں مہتمم جامعہ نے جمعیہ المبرۃ کی کارکردگی کو سراہا اورفارغین کو نصیحت کی کہ حکمت کے ساتھ اصلاحِ معاشرہ کا کام انجام دیں ۔ اس سے پہلے15؍ جون کو جامعہ اسلامیہ کے فارغین کی تنظیم ابناء جامعہ کے وفد نے شیرور میں موجود جامعہ کے فارغین اور مستفیدین سے ملاقات کی اور شوال میں ابنائے جامعہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے دوروزہ پروگرام کی تفصیلات پیش کی اور شیرور کے علماء کرام کے دینی اور دعوتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر شیرور میں جلسہ کی نسبت سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینر مولانا عبدالرزاق کو بنایا گیا ۔ یہ وفد مولانا محمد الیاس ندوی ، مولانا طلحہ ندوی ، مولانا محمد اسامہ ندوی ، مولانا محمد عمیر خلیفہ ندوی اور مولانا بشیر ندوی وغیرہ پر مشتمل تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا