English   /   Kannada   /   Nawayathi

آج ساری دنیا کومدارس کی اہمیت ہوچکی ہے: مولانا عبدالسلام ندوی

share with us

وہ کل دوپہر ڈھائی بجے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے سالانہ جلسہ میں موجود حاضرین سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے مدارس کا رشتہ صفۂ نبوی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کوعلومِ دینیہ کی تعلیم دی اور پھر یہیں سے علم کی وہ کرنیں پھوٹیں جس سے پوری دنیا منور ہوگئی ، مولانانے اس موقع پر بچوں کی ٹھیک تربیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی تلقین کی۔ مولانا موصوف سے پہلے مدرسہ کے ناظم حافظ عبدالقادر ڈانگی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مدرسہ کو تعاون دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد مولانا محمد اسحاق صاحب نے اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مبارکباد ی کے مستحق ہیں کہ آپ کے یہاں مدرسہ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ مولانا موصوف نے بچیوں کے حفظِ قرآن کے انتظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں کی فارغات جنوبی ہندمیں قرآن کی تعلیم کی اشاعت کا کام انجام دے رہی ہیں ۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ میں ننھے منے طلباء وطالبات کا دینی او راصلاحی پروگرام پیش کیا گیا جس کو سامعین نے بہت پسند کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ سالانہ امتحان کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا جس میں اول ، دوم اور سوم نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔نائب مہتمم مدرسہ مولانا محمد اسحاق ڈانگی ندوی نے مدرسہ کی تعلیمی رپورٹ پیش کی ۔ مولانا اسماعیل پوتکار ندوی نے نتائج کا اعلان کیا اور شکریہ کے کلمات مولوی عبدالقادر نے پیش کیے ۔ نظامت کے فرائض مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔قریب المغرب مہتمم مدرسہ مولانا محمد سعود بنگالی ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا