English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

share with us

روم:26؍ جولائی 2023 : اٹلی کے شہر میلان سے نیویارک (امریکہ) جانے والا مسافر بردار طیارہ پائلٹ کی مہارت سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز نمبر 185 نے 215 مسافروں کے ساتھ میلان سے اڑان بھری تھی جسے کچھ دیر بعد ہی روم میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب طیارے نے رن وے سے اڑان بھری تھی اس وقت موسم سازگار تھا لیکن سفر شروع ہونے کے 15 منٹ بعد ہی طیارہ شدید ژالہ باری اور گرج چمک کے طوفان کی لپیٹ میں آگیا۔

موسم کی اچانک خراب صورتحال کے باعث طیارے کے سامنے کے حصہ اور دیگرحصوں کو شدید نقصان پہنچا، معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے پائلٹس کے لیے طیارے کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگیا اور طیارے کو اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا