English   /   Kannada   /   Nawayathi

الجزائر میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا ،  جنگلات میں لگی آگ بے قابو 10فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک

share with us

الجزائر سٹی:25؍ جولائی 2023: الجزائر میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 34 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 10 فوجی بھی شامل ہیں۔

خبروں کے مطابق الجزائر کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے 8 ہزار فائر فائٹرز مسلسل مصروف عمل ہیں۔ ریسکیو کے دوران 1500 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

اتنی بڑی تعداد میں فائڑ فائٹرز کی انتھک محنت کے باوجود تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی جب کہ 100 کے قریب زخمی ہیں۔

زیادہ تر ہلاکتیں خوفناک آگ میں جھلس جانے کے باعث ہوئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک درجن سے زائد افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ الجزائر کے جنگلات میں 97 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ سیکڑوں درخت جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگئے اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا۔ درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا