English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرانی عداوت: نوشاد نامی نوجوان کا دن دہاڑے بھیانک قتل

share with us

جب کہ نوشاد کی حفاظت کے لیے پہنچا سمیر نامی نوجوان سخت زخمی حالت میں منگلور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ حملہ آور انووا کار میں سوار آئے تھے، نوشاد کا جہاں تک تعلق ہے یہ اپنے والدکے ساتھ مل کر کیلوں کا کاروبار کیا کرتا تھاسنیچر کی رات فون پر اچانک ایک کال آنے کی وجہ سے اپنے آلٹو کار میں بدی گڈے مسجد پہنچا تھا،گھات میں بیٹھے حملہ آور نوشاد کے پہنچتے ہی ،تیز دھار تلوار اور دیگر آلات سے حملہ کردیا۔اس موقع پر سمیرنامی نوجوان بچ بچاؤ کے لیے پہنچا تو حملہ آوروں نے اس پر بھی تلوار سے حملہ کرتے ہوئے ادھمرا کردیا۔قتل کی اطلاع شہر بھر میں پھیلتے ہیں خوف کا ماحول چھایا ہوا تھا جب کہ موقع واردات پر لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے ۔ نوشادکے کار کو بھی پوری طرح نقصان پہنچادیا گیا تھا،مقتول نوشاد 5 پرجنوری 2012میں نورالدین نامی ایک غنڈے کے قتل میں ملوث ہونے الزامات تھے، نوشاد جیل کی سزا کاٹنے کے بعد پرانی عادتیں چھوڑ کر ابھی ایک سال قبل شادی کرکے ہنسی خوشی زندگی گذار رہاتھا ۔ اور کچھ ہی مہینوں میں باپ بھی بننے والا تھا۔پولس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے ، اور قاتلوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا