English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش میں بس تالاب میں گرگئی ، 17 افراد ہلاک ، 45 زخمی

share with us
Bangaladesh, bus accident, Dhaka

ڈھاکہ:23؍جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) بنگلہ دیش کے ضلع جھلوکاٹی میں ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر تالاب میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ ضلعی پولیس سربراہ محمد افروز الحق نے سنہوا خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسافر بس دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں ہفتے کے روز سڑک کے کنارے ایک حوض میں گر گئی، جس سے 13 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں اور کلینکوں میں لے جایا گیا، جہاں مزید چار افراد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ زخمی مسافروں کو تشویشناک حالت میں بچا لیا گیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی سڑک کے کنارے موجود پانی کے ذخیرے میں گر گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا