English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا نئے تجربہ کے طور پر متعدد کروز میزائل فائر کردئیے

share with us

سیول: 22؍ جولائی 2023  شمالی کوریا نے نئے تجربے کے دوران متعدد کروز میزائل فائر کردیے۔

جنوبی کوریا کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بیان میں کہا کہ  شمالی کوریا نے کروز میزائل جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر کی جانب فائر کیے۔ نئے تجربوں کے بارے میں امریکا سے رابطے میں ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا نے بدھ کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے  2 میزائل فائر کیے تھے۔ میزائل تجربہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے نواحی علاقے سے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکا کی جوہری  آبدوز جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن پہنچ گئی ہے۔ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو امریکی جوہری آبدوز کی خطے میں آمد پر احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا