English   /   Kannada   /   Nawayathi

موسیٰ نگر میں واقع گھر کو سارقوں نے بنایا نشانہ

share with us

رات دیر گئے قریب دس بجے پہنچے تو چور پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوکر پورا گھر صاف کرچکے تھے۔ البتہ گھر کا دروازہ پر کہیں بھی زور زبردستی کرنے کے نشانات نہیں تھے، تحقیقات کے بعد یہی بات کھل کر سامنے آئی ہے ، کہ وہ کمرہ جہاں سے زیورات لوٹ لئے گئے ہیں اس کے داہنی دیوار پر موجود روشن دان کے سراخ سے چور داخل ہوئے ہوں ، جب کہ اس کی کشادگی اور لمبائی سے اس بات کا اندازہ بآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ لٹیرے اس لوٹ کھسوٹ کے لیے کسی بچے کا استعمال کئے ہوں ۔چوری کی اطلاع پاکر پولس کے تحقیقا ت کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ قریب ڈھائی لاکھ کے قریب سونے کے زیورات سارقین لوٹ کر فرار ہوئے ہیں، جب کہ اس با ت کا بھی خدشہ ہے کہ دیگر ضروری اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کیا گیا ہو۔ ڈاگ اسکواڈ ، فنگر پرنٹ وغیرہ کے تحقیقی دستے نے اپنی کارروائی مکمل کی ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ پولس اس معاملہ کو کتنی سنجیدگی سے لے کر سارقین تک پہنچنے میں کامیاب ہوتی ہے یا پھر ہمیشہ کی طرح شکایت صرف شکایت نامہ میں ہی درج ہوئی رہتی ہے ۔یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا