English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی افریقہ : شدید گرمی میں برف باری عوام حیران

share with us

جوہانسبرگ: 11؍ جولائی 2023:  موسمیاتی تبدیلی کے باعث جنوبی افریقہ کے شہر میں ایک دہائی کے  بعد ہونے والی برف باری نے شہریوں کو حیران کردیا۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوہانسبرگ اور جنوبی افریقہ کے دیگر بلند و بالا حصوں میں ہونے والی برف باری نے سب کو حیران کردیا، محکمہ موسمیات نے ممکنہ سڑکوں کی بندش اور خطرناک حد تک سرد درجہ حرارت کی وارننگ دی ہے۔

جوہانسبرگ اور دارالحکومت پریٹوریا پر مشتمل صوبہ گوٹینگ میں برف باری کے بعد شدید سردی کی لہر دوڑ گئی علاقے ونڈر لینڈ کا منظر پیش کرنے لگے، جوہانسبرگ میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے بچے اور بڑے سب گھروں سے نکل آئے، کچھ نے پہلے کبھی برف نہیں دیکھی تھی۔

جوہاسبرگ میں آخری بار اگست 2012 میں برفباری دیکھی گئی تھی جبکہ اس سے قبل آخری بار برف باری 1996 میں ہوئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا