English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر اردگان نے یوکرین کی حمایت کردی

share with us

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین نیٹو کی رکنیت کا حقدار ہے۔

استنبول میں یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں طیب اردوان نے کہا کہ ترکی یوکرین کی نیٹو کی رکنیت کی خواہشات کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے روس یوکرین تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے "امن کی کوششوں میں واپسی” پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو امن مذاکرات کی طرف واپس جانا چاہیے جو گزشتہ سال روس کے یوکرین پر حملے کے بعد 500 دنوں سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصفانہ امن سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور ترکی مذاکرات کے ذریعے جنگ کی ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

زیلنسکی نے اردگان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں، امن کا فارمولا ہمارے ممالک، ہمارے لوگوں اور ہمارے مفادات کا تحفظ ہے۔

زیلنسکی نیٹو کے ایک اہم سربراہی اجلاس سے پہلے یورپی ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا