English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمرہ زائرین کے لئے اب ای ویزہ سروس کا آغاز

share with us

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے الیکٹرانک ویزے کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت نے یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کے ملک میں آنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ بعض ویزوں کے حامل افراد خلیجی ملک کا فوری ای ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

برطانیہ، امریکہ جیسے دیگر ممالک کے سیاحتی ویزا حامل افراد اور یورپی یونین کے کسی بھی ملک کے مستقل باشندے اس نئے ویزا کے اہل ہوں گے۔ تاہم اس میں ایک استثنیٰ ہے کہ وہ افراد جن کے پاس یورپی یونین کے کسی ملک میں برطانیہ یا امریکہ کا بزنس یا سیاحتی ویزا ہو، تو ای-ویزا کیلئے درخواست دینے سے پہلے انہوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہوا ہو۔

مذکورہ ویزا رکھنے والوں کے اہلخانہ بھی آمد پر فوری ویزا حاصل کرسکیں گے۔ تاہم یہ ویزا درخواست دہندگان کو حج کے موسم میں حج یا عمرہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا