English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین کے علاقہ میں صہیونی فوج کا آپریشن، چہارسو تباہی ، شہداکے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

share with us

جنین : فلسطین کے علاقے جنین میں میں فوجی آپریشن ختم ہونے کے بعد گھروں سے جنازے اٹھے لگے، سوگواروں نے شہداء کو اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے جنین میں جنونی صیہونی فوج کا آپریشن ختم ہونے کے بعد جہاں ہر سو تباہی کے مناظر وہیں جنازے بھی اٹھ رہے ہیں، کوئی اپنے گھر کی تباہی کو دیکھ کر پریشان ہے تو کوئی اپنے پیاروں کے شہید ہونے پر غمزدہ ہے۔

جنین میں تباہی و بربادی کے بعد صیہونی فورسز قابض فورسز تلکرم میں بھی داخل ہوگئی، آپریشن ختم ہونے کے بعد میتیں گھروں سے نکلیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی، شہداء کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

اس موقع پر صیہونی مخالف نعروں سے فضا گونج اٹھی ، شہداء کو اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کرنے کے بعد فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔

جنین پر بیس سال کے سب سے بڑے زمینی وفضائی حملے میں فلسطینی اُجڑ گئے، صدیوں سے آبادہزاروں فلسطینی اپنے آباء و اجداد کی زمین چھوڑ کر بےخانماں نکل پڑے ہیں۔

جس کے بعد اسرائیلی فوج نے بلڈوز سے مکانات گرا دیے اور سڑکیں کھرچ ڈالیں، لوگ اپنے ملبے کو تکتے رہے۔

صیہونی فورسز کی جانب سے حملے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہیں کئی کی حالت نازک ہے، قابض فورسز نے سرکاری اسپتال پر زہریلی گیس کی بارش کی۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیل سے جنین پناہ گزین کیمپ کا بنیادی ڈھانچہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں 12 فسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، متعدد کی حالت نازک ہے، آپریشن کے دوران ایک اسرائیلی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا