English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ بحرالکاہل میں گر کر تباہ

share with us
russia, mig 31

بیجنگ: 05؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز/ایجنسی) روسی فوج کا لڑاکا طیارہ MiG-31 بحرالکاہل سے دور کامچٹکا جزیرے پر تربیتی پروازکے دوران گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

روسی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم طیارے کا ملبہ تاحال نہیں مل سکا۔

عالمی میڈیا پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ روسی فوج کا طیارہ میزائل سے لیس ہے تاہم روسی فوج نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں ہتھیار نہیں تھے۔

خیال رہے کہ 1980 میں تیار کردہ MiG-31 ایک جڑواں انجن اور دو سیٹوں والا سپرسونک لڑاکا طیارہ ہے جو دشمن طیاروں اور کروز میزائلوں کو طویل فاصلے سے مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں بھی ایک اور MiG-31 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم طیارے میں موجود پائلٹس بحفاظت نکل آئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا