English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں طوفانی بارش سے 15 افراد ہلاک ، پچاسی ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور

share with us
china, rain in china

بیجنگ: 05؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز/ایجنسی) چین میں بارش کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ اب تک 85 ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امداد میں مصروف ہیں۔

چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، پول گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات کی وجہ سے  15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

میونسپل ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ بارش کی وجہ سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ریلوے پل گرنے سے کئی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اور سیلابی ریلے میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا