English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس: نوجوان کو قتل کیے جانے کا پورا واقعہ اس کے دوست نے کچھ یوں بیان کیا

share with us


پیرس : 03؍ جولائی 2023: مقتول نوجوان نائل کے دوست نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے پہلے نائل کو پستول کے بٹ مارے، بٹ پڑنے کے بعد نائل کا پاؤں بریک سے ہٹ گیا اور اہلکار نے گولی چلا دی۔

تففصیلات کے مطابق فرانس میں مقتول نوجوان نائل کے دوست کی آڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں اس نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے پہلے نائل کو پستول کے بٹ مارے ، سر پر تیسرابٹ پڑنے کے بعد نائل کا پاؤں بریک سے ہٹ گیا اور اہلکار نے گولی چلا دی۔

دوسری جانب مقتول نائل کی دادی کی مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرتشدد واقعات کے پیچھے کوئی اور مقصد ہے ۔۔ ہنگامہ آرائی بند کی جائے۔

خیال رہے پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد فرانس میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، جگہ جگہ توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، مشتعل افراد اب تک پندرہ سو سے زائد گاڑیاں نذرآتش کرچکے ہیں۔

پیرس کے نواحی علاقے میں میئر کا گھر جلا کر راکھ کا ڈھیربنادیا گیا، کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں، پولیس حکام کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا