English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کے خلاف نیٹو کی فوجی تیاری سے عالمی جنگ کا خطرہ

share with us

بروسلز: 03؍ جولائی 2023 : مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے روس کے خلاف اپنے نئے فوجی منصوبے تیار کرنا شروع کردیے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فوجی کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل راب بویر کا کہنا تھا کہ اگرچہ روس کی زمینی افواج کا بڑا حصہ یوکرین میں لڑ رہا ہے لیکن اس کی افواج اب بھی ہمارے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس دوبارہ نئے سرے سے خود کو تشکیل دینے جا رہا ہے اور اسی لیے نیٹو کے منصوبے روسی فوج کی موجودہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے نہیں بلکہ یوکرین حملے سے پہلے اس کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری صلاحیتوں کے علاوہ ہم روس کو سمندروں، فضاؤں اور خلا میں ایک سنگین خطرہ کے طور پر دیکھتے رہیں گے کیونکہ اس کی افواج بہت قابل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا