English   /   Kannada   /   Nawayathi

بغاوت کا پھیلاؤ روکنے کے لیے روس نے واگنر کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس بلاک کردیے

share with us

25؍ جون 2023 : روسی حکام اور واگنر گروپ کی افواج کے درمیان اعلان کردہ جنگ صرف جھڑپوں اور فائرنگ تک محدود نہیں رہی بلکہ ہفتے کے روز فیڈرل اتھارٹی فار کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ کہ اس نے نجی ملٹری کمپنی ’’واگنر‘‘ کے گروپوں کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس بھی بلاک کر دئیے تھے۔ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ فیصلہ فوجی بغاوت میں حصہ لینے کے لیے واگنر کی اپیلوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا۔

روسی حکام کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب واگنر گروپ کے 62 سالہ سربراہ پریگوزن نے جمعہ کی شام نافرمانی اور فوجی بغاوت جیسے اعلانات کردیے تھے اور فوج سے روسی فوج کا تختہ الٹنے کا مطالبہ بھی کردیا تھا۔

اس اعلان کے بعد بعض علاقوں می جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یوکرین کی سرحدوں کے قریی علاقوں میں داخل ہوکر واگنر فورسز نے فوجی لیڈروں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا