English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے رحمی کی انتہا :  ماں نے نومولودوں کا کیا قتل ، فریزر میں رکھی لاشیں

share with us

سیئول 25؍ جون 2023: جنوبی کوریا میں سفاک ماں نے اپنے 2 نوزائیدہ بچوں کو بیدردی سے مار ڈالا اور لاشیں برسوں فریزر میں رکھیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت میں اپنے ہی دو نوزائیدہ بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور ان کی لاشیں فریزر میں رکھنے کے الزام کا سامنا کرنے والی ماں کے پہلے ہی 12، 10 اور 8 سال کے تین بچے تھے۔

30 سالہ خاتون کے یہاں جب 2018 میں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کے اگلے روز ہی بچے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش فریزر میں رکھ دی۔ ایک سال بعد خاتون کے یہاں ایک بچی ہوئی۔

اس بار بھی بے رحم ماں نے بچی کا گلا گھونٹ کر اس کی لاش بھی فریزر میں رکھ دی۔ اس طرح ان کے فریزر میں اب دو نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تھیں۔

یہ معاملہ رواں ماہ اس طرح کھلا کہ حکومتی بورڈ آف ایڈلٹ اینڈ انسپکشن نے آڈٹ رپورٹ میں دیکھا کہ ایک ہی خاندان میں 2018 اور 2019 کو پیدا ہونے والے دو بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹس اور ب فارم میں اندراج اب تک نہیں کرایا گیا جب کہ ان کے اسکول جانے کی عمر بھی آن پہنچی ہے۔

اسپتال کے ریکارڈ میں بچوں کی پیدائش کا موجود ہونا ٹھوس ثبوت تھا جس پر پولیس نے خاتون کے گھر کی تلاشی لی اور فریزر سے بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں۔ ماں نے بھی اعتراف جرم کرلیا۔

پولس نے بچوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جس کے بعد ماں کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کی جائے گی۔ بچوں کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی نے کہا تھا کہ دونوں بار حمل گرا دیا تھا۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے بورڈ آف آڈٹ اینڈ انسپکشن کے مطابق 2015 سے 2022 کے درمیان پیدا ہونے والے تقریباً 2 ہزار 236 بچوں کو والدین نے رجسٹرڈ نہیں کروایا جن میں 23 کیسز میں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا