English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی آبدوز کا تاحال کوئی سراغ نہیں

share with us

22؍ جون 2023 : سیاحوں کو ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دکھانے کیلیے لے جانے والی آبدوز کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو لاپتا آبدوز کی آکسیجن ختم ہوگئی ہے تاہم اس کی تلاش کیلیے آپریشن تاحال جاری ہے، امریکی بحریہ کا خصوصی صلاحیت رکھنے والا جہاز نیو فاؤنڈ لینڈ تک پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کو خدشہ ہے کہ آج آبدوز کی آکسیجن کی سپلائی ختم ہوگئی ہوگی۔

اتوار کے روز سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلیے لے جانے والی سب میرین جنوب مشرقی کینیڈا کے ساحل بحر اوقیانوس کے تین ہزار آٹھ سو میٹر گہرائی میں گئی تھی اور پھر لاپتا ہوگئی تھی۔

آبدوز سے ٹائی ٹینک کے ملبے کا سفر فی کس لاکھوں ڈالرز کا ہوتا ہے اور عموماً اس تک رسائی 8 گھنٹوں میں ہوتی ہے۔ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوبا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا