English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی جیل میں کیوں 46 خواتین کی جانیں چلی گئیں؟؟

share with us

21 جون 2023 : امریکا کی ریاست ہنڈوراس میں جیل کے اندر دو گروہوں کے درمیان پُرتشدد ہنگامے کے نیتجے میں 46 خواتین قیدی موت کے منہ میں چلی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خواتین کی بدنام جیل کے اندر اُس وقت ہنگامے پھوٹ پڑے جب حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران دو گروہوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 46 خواتین قیدی ہلاک ہوئیں۔ زیادہ تر خواتین جھلس کر جبکہ بعض کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

جیل حکام نے میڈیا کو بتایا کہ زیادہ تر خواتین قیدی جھلس کر ہلاک ہوئیں، چاقو سے زخمی ہونے والی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ جیل کے اندر غیر قانون سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جیل میں قیدیوں نے اصول طے کر رکھے ہیں جبکہ ممنوعہ اشیا بھی ایک دوسرے کو فروخت کرتے ہیں جو اکثر جھگڑوں کا باعث بنتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہنڈوراس کی اس جیل میں 800 کے قریب خواتین قیدی موجود ہیں۔ اموات کی ایک وجہ گنجائش سے زیادہ قیدی بھی ہیں۔

حکام نے پُرتشدد ہنگامے کی وجہ کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات شروع کر دیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا