English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندو طالبات کو جبرا حجاب پہنانے کے الزامات کے درمیان اسکول کی منظوری رد

share with us

بھوپال،03جون مدھیہ پردیش کے دموہ میں واقع گنگا جمنا ہائر سیکنڈری اسکول کی منظوری مدھیہ پردیش حکومت نے رد کر دی ۔ یاد رہے کہ اسکول پر غیر مسلم طالبات کو حجاب پہنانے کا الزام تھا،جس پر ہندو نواز تنظیموں کی جانب سے ہنگامہ برپا کیا گیا اور شیو راج حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جانچ کمیٹی تشکیل کر دی ہے ،جانچ ابھی جاری ہے ،دریں اثنا ایک دیگر معاملے میں ضابطوں کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے اسکول کی منظور رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کی حکومت نے طالبات کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے کے الزامات کے بعد اس نجی اسکول کا الحاق معطل کر دیا ہے۔    رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کو چھتر پور ضلع میں لاڈلی بہنا یوجنا سے متعلق ایک پروگرام میں یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس طرح کے عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چوہان نے کہا، ‘مجھے کل ہی معلوم ہوا کہ ایک اسکول میں لڑکیوں کو سر ڈھانپنے پر مجبور کیا جاتا ہے، وہ ایک ایسے شخص کی نظم بھی پڑھ رہی تھیں جس نے ملک کی تقسیم کی بات کی تھی۔’انہوں نے کہا، ‘میں سب کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ مدھیہ پردیش میں ایسی حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست میں صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ تعلیمی پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ‘کوئی بھی اسکول جو نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق نہیں ہے یا لڑکیوں کو دوپٹہ یا سر ڈھانپنے پر مجبور کرتا ہے اسے ریاست میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔’

رپورٹس کے مطابق، اس سے قبل اس اسکول نے اپنے بورڈ کے امتحان میں ٹاپ کرنے والوں کا ایک پوسٹر جاری کیا تھا، جس میں کچھ لڑکیاں، جو مسلمان نہیں ہیں، سر پر اسکارف پہنے نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹر کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اسکول کی جانب سے لڑکیوں کو حجاب پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔

دموہ میں وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل اور اے بی وی پی سمیت دائیں بازو کے گروپوں نے گنگا جمنا ہائیر سیکنڈری اسکول پر غیر مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ انہیں 30 مئی کو این سی پی سی آر کی شکایت موصول ہوئی اور دموہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے طلباء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ افسر نے کہا کہ کسی والدین نے شکایت نہیں کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا