English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا آئندہ پانچ ماہ میں کرناٹک کی سیاست میں آئے گا نیا موڑ؟ بی جے پی کررہی ہے سیاسی کھیل کی تیاری؟ سابق وزیر اعلیٰ کا بیان!

share with us
congress, bjp, bommai,

ہاویری (شگاؤں) 25 مئی 2023 : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی کے آج دیئے گئے بیان سے یہ ان قیاس آرائیوں کو تقویت مل رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کرناٹک میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے سیاسی کھیل کی تیاریاں کررہی ہیں۔

آج ہاویری ضلع کے اپنے اسمبلی حلقہ شیگاؤں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ کرناٹک کی سیاست اگلے پانچ مہینوں میں فیصلہ کن موڑ لے گی اور بی جے پی واپسی کرے گی۔ بومئی نے ووٹروں کے اعتماد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ وہ اپنی آخری سانس تک شیگاؤں کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک کا پورا سیاسی منظر نامہ اگلے 5 مہینوں میں بدل جائے گا۔ سدارامیا کی قیادت والی حکومت کی طرف سے انتقامی سیاست، بی جے پی کارکنوں کو نشانہ بنانا اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنا، انتقام کی سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔

ریاست میں نفرت کو فروغ دینے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والی تنظیموں پر پابندی لگانے کے انتباہ کے بارے میں پوچھے جانے پر بومئی نے جواب دیا کہ انہیں پہلے ایس ڈی پی آئی پر پابندی لگانے دیں، اور پھر ہم بجرنگ دل، آر ایس ایس، یا دیگر تنظیموں پر پابندی لگانے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ ہم بعد میں اس مسئلے پر بات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا