English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شی دہلی کے سفر پر ، کابینہ میں توسیع پر ہوگی بات چیت

share with us
congress, dk shiva kumar,

نئی دہلی 24 مئی2023 (آئی اے این ایس) حلف لینے کے چار دن بعد ریاستی کانگریس کے صدراور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار بدھ  کو نئی دہلی پہنچے جہاں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ان کا مقصد کابینہ توسیع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

امکان ہے کہ شیوکمار جمعرات کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے  اور کابینہ توسیع پر بات چیت کریں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہاں پارٹی قیادت سے ملنے آیا ہوں تاکہ ریاستی کابینہ کی توسیع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ان وعدوں کو پورا کرنا ہے جو انہوں نے کرناٹک کے عوام سے کئے تھے ، انہوں نے پارٹی میں کسی بھی اندرونی انتشار کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا