English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیرِ میسور حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی تلوار ایک سو چالیس کروڑ میں نیلام

share with us
shere mysore, hazrat tipu sultan shaheed,

25؍ مئی 2023 : میسور کے 18ویں صدی کے حکمران حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی بیڈ چیمبر تلوار لندن میں ایک نیلامی میں 14 ملین پاؤنڈ (17.4 ملین ڈالر یا 140 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی ہے۔  فروخت کا انتظام کرنے والے نیلام گھر بونہمس نے کہا کہ منگل کو تخمینہ کی قیمت سے سات گنا زیادہ میں یہ تلوار فروخت ہوئی۔بونہمس نے مزید کہا کہ تلوار ان ہتھیاروں میں سب سے اہم تھی جس کا حکمران کے ساتھ ذاتی تعلق ثابت ہوتا ہے۔

یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان کے تمام ہتھیاروں میں سب سے اہم ہتھیار ہے، اس تلوار کو تیار کرنے میں شاندار کاریگری بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ ٹیپو سلطان کو ان کی بہادری کی وجہ سے شیرِ میسور کا خطاب دیا گیا تھا۔ 

بونہمس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس نے جنگوں میں راکٹ آرٹلری کے استعمال کا آغاز کیا اور میسور کو مضبوط معیشت بھی دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا