English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامی ممالک روس پر مغرب کی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتے: روس کا بیان

share with us

23/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)روس کے نائب وزیراعظم مارات خسنولن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی ممالک ان کے ملک پر مغرب کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی نائب وزیراعظم مارات خسنولن نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک روس پر مغرب کی جانب سے عائد پابندیوں کی حمایت نہیں کرتے اور قازان اقتصادی فورم میں ہونے والے معاہدے اس بات کو ثابت بھی کر رہے ہیں۔

روسی نائب وزیراعظم مارات خسنولن نے کہا کہ اسلامی ممالک روس پر مغرب کی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتے، جو کہ قازان اقتصادی فورم میں ہونے والے معاہدے اس بات کو ثابت بھی کررہیں ہیں.

خسنولن نے روس اور اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے وفود کے حوالے سے کہا کہ قازان شہر میں روس اور اسلامک ورلڈ فورم کے نتیجے میں سینکڑوں میٹنگیں ہوئیں اور 100 سے زیادہ تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورم ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں سیاسی اور معاشی مفادات اکٹھے ہوگئے ہیں کیونکہ مسلم دنیا کے ممالک ہماری حمایت کرتے ہیں۔

روسی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگرچہ دو عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور مصر نے یوکرین میں اس کے فوجی آپریشن پر روس کی باضابطہ مذمت کی تھی لیکن کسی بھی اسلامی ملک نے مغرب کی پیروی نہیں کی اور ماسکو پر اقتصادی پابندیاں عائد نہیں کیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا