English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں مدرسے کے بچوں پر کارروائی

share with us

کولہاپور: مہاراشٹر کے کولہاپور میں مدرسے کے بچوں پر کارروائی کو لیکر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ٹرک سے جن بچوں کو پکڑا گیا ہے وہ بچے مدرسے کے ہیں، اس لئے اُن پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ٹرک سے جانے کو لیکر کارروائی کا حوالہ دیا ہے، پولیس کو اُن بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ گنپتی کے دوران ایسے نہ جانے کتنے لوگ ٹرک سے جاتے ہیں، اُن پر کارروائی نہیں ہوتی لیکن یہ مسلم بچے ہیں۔ اس لئے ان پر کارروائی ہوئی۔ یہ حکومت صرف مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا کام کر رہی ہے۔

بتا دیں کہ مہاراشٹر کے کولہاپور میں ایک ٹرک سے 63 بچوں کے ملنے کے بعد ان پر کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔ جانكاری کے مطابق مہاراشٹر کے کولہاپور میں ایک ٹرک میں 63 چھوٹے بچوں کو بٹھایا گیا تھا۔ یہ واقعہ بدھ (17 مئی) کو دوپہر 2 بجے پیش آیا۔ یہ تمام بچے 12 سے 18 برس کی عمر کے ہیں، جو بہار اور مغربی بنگال سے ٹرین کے ذریعے کولہاپور پہنچے تھے۔

اسٹیشن پہنچنے کے بعد کچھ ہندو تنظیموں نے پولیس کو بچوں کو ٹرک کے ذریعہ لیجانے کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق یہ تمام بچے علاقے کے ایک مدرسے میں پڑھتے تھے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں سب اپنے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ پولیس نے بچوں کو ٹرک سے اتار کر چیک کیا تو تمام بچوں کے پاس آدھار کارڈ اور شناختی کارڈ پائے گئے۔ بعد میں مولانا کو مدرسہ سے بلایا گیا تو ان کے پاس ان بچوں کے نام، خاندانی نام اور دیگر معلومات تھیں۔ پولیس نے بچوں کی معلومات ایک غیرسرکاری گروپ یعنی این جی او کو بھی دی ہے۔ پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا