English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین سے صرف تعلقات مضبوط اس کے تابع نہیں:روس

share with us

ماسکو : 17/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی صدر کے طنزیہ بیان پر روس نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے، روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا  ہے کہ ماسکو بیجنگ کا ماتحت نہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماسکو چین کے تابع ہے اور مغربی ممالک کو اس کا عادی ہو جانا چاہیے۔

روس نے فرانس کے صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے بیجنگ کے ساتھ تعلقات اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے ہیں جن کا کسی کے ماتحت ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنے ایک بیان میں روسی نائب وزیر خارجہ الیکزانڈر گرشکو نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات مضبوط ہونے اور ان کے ورلڈ آرڈر پر اثرات کی فکر میں فرانس نے خود کو بہت زیادہ الجھا لیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک کے رہنماؤں کا ماسکو اور بیجنگ کے درمیان باہمی احترام پر مبنی تعلق کو قبول کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک کے رہنماؤں کا ماسکو اور بیجنگ کے درمیان باہمی احترام پر مبنی تعلق کو قبول کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ چین کے ساتھ روس کے تعلقات مضبوط ہیں فرانس تشویش میں مبتلا نہ ہو۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ سے چین کی جانب مائل ہوا ہے جو دو سال قبل سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔

 

Comments

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا