English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃعلماء ہند کی مجلس منتظمہ کادو روزہ اجلاس ممبئی میں,انتظامات زور و شور سے جاری

share with us


ملک کے گوشہ گوشہ سے ارکان جمعیۃکی شرکت متوقع،انتظامات زور و شور سے جاری


ممبئی 29/اپریل ہندوستانی مسلمانوں کی قدیم نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا دو روزہ اجلاس21-20/مئی2023ء بروزہفتہ و اتوار عروس البلادممبئی کے قلب میں واقع انجمن اسلام گراؤنڈ،بالمقابل سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن ممبئی میں منعقد ہورہاہے،اورجلسہ عام اتوار ہی کی شام 5/ بجے تا 10/بجے شب ممبئی کے مشہور و تاریخی ”آزاد میدان“میں منعقد ہونے والا ہے،جس میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے علاوہ ملک کے گوشے گوشے سے ارکان جمعیۃ کی شرکت ہوگی۔
اجلاس کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لئے جمعیۃعلماء ہند دہلی (مرکز) سے جگر گوشہ شیخ الاسلام مولانا سید اسجد مدنی مدظلہ(رکن مجلس عاملہ جمعیۃعلماء ہند)،مفتی محمد شہاب الدین قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء جھارکھنڈ) ممبئی تشریف لائے،اور میدان،جلسہ گاہ،اور قیام گاہ وغیرہ کادورہ نیزاجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لے کر ریاستی ذمہ داران مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر،گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء وغیرہ سے تبادلہ خیال کیا اور مفید مشورے دیے۔
جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس منتظمہ کے صدر استقبالیہ الحاج بشیر موسیٰ پٹیل صاحب سابق ایم ایل اے و چیرمین محمد حاجی صابو صدیق مسافر خانہ کرافورڈ مارکیٹ،ممبئی سے بھی ریاستی ذمہ داران کی معیت میں ملاقات کی اور قیام گاہ کا جائزہ لینے کے بعد مہمانوں کے قیام کے سلسلہ میں بات چیت کی۔اوراسی دوران ممبئی امن کمیٹی کے صدرفرید شیخ سے بھی ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
  واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ہند کے اس دو روزہ اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں ملک کی تمام ریاستوں کے صدور و نظماء اعلیٰ، اراکین مرکزیہ اور مندوبین تشریف لا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا