English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب ٹی راجہ سنگھ نے مدرسوں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کا کیا مطالبہ

share with us

جبل پور۔ حیدرآباد کی گوشہ محل اسمبلی سیٹ سے منتخب رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ دو دن کے دورہ کے تحت مدھیہ پردیش کے جبل پور پہنچے۔ یہاں انہوں نے مختلف پروگرامز میں حصہ لیا، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران ٹی راجہ نےب بھارت کو ہندو راشٹرا بنانے اور مدارس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مدارس کی تحقیقات کا مطالبہ اٹھاتے ہوئے ٹی راجہ نے کہا کہ ’اب تمام مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، راجہ نے متنازعہ بیان دیتے مدارس پر الزام عائد کیا کہ ملک میں دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو مدارس کی کڑیاں سامنے آتی ہیں، اس لیے مدارس میں کیمرے لگانے کی ضرورت ہے۔

ہندو راشٹر کا مطالبہ: دوسری طرف ٹی راجہ نے ہندو راشٹر کے متعق کہا کہ 2024 کے بعد ایک بار پھر 100 کروڑ ہندو سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ہندو راشٹر کا مطالبہ کریں گے۔ اس کے بعد گاؤ ذبیحہ، لو جہاد تبدیلی، لینڈ جہاد جیسی چیزوں پر ملک میں پابندی لگ جائے گی۔ ٹی راجہ نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اسد الدین اویسی مسلمانوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے خاندان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا