English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھیانک سڑک حادثات میں جسم سے الگ ہوتی روحیں(مزید خبریں)

share with us

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت الطاف(21) اور سہیل (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اپن انگڈی کی جانب اپنے کچھ کام سے جارہے تھے جبکہ لاری بنگلور سے منگلور کی جانب آرہی تھی ۔بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں میں بہت گہری دوستی تھی اور الطاف سیلس مین کے طور پر بنگلور میں کام کیا کرتا تھا۔ جائے واردات پر جمع بھیڑ موقع واردات سے فرار لاری ڈرائیور کے خلاف مشتعل ہوکر جلد سے جلد پکڑنے کے مطالبہ کررہے تھے۔ اپن انگڈی پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر مفرور لاری کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اس حادثہ کی وجہ سے ٹرافک کا نظام کچھ دیر کے لئے متاثر رہا ۔

جنوبی کینرا کے بی جے پی ایم پی امیدوار شک کے گھیرے میں 

منگلور 13؍ مئی (فکروخبرنیوز) جنوبی کینرا کے ایم پی اور بی جے پی امیدوار نلن کمار کتیل پر کال گیٹ کے الزام کے بعد ایک عورت سے ناجائز تعلقات کا الزام لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کے ایک تاجر ستیش شیٹی نے ایک معاملہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری بیوی کے ساتھ بی جے پی ایم پی کے ناجائز تعلقات ہیں ۔ ستیش اصل میں اڈپی کا ساکن ہے جس نے یہ معاملہ بندر پولیس تھانہ میں درج کیا ہے ۔ اس نے معاملہ میں اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس میں بی جے پی کے کئی لیڈران بھی ملوث ہیں جبکہ دوسری جانب ستیش کی بیوی ونوتا نے میڈیا کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس کے نلن کے ساتھ کوئی ناجائز تعلقات نہیں ۔ ونوتا نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اس کا شوہر ہمیشہ مجھ پر شک کرتا ہے اورمجھے جسمانی اذیتیں دیتا رہتا ہے ۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسکی اور اسکے بچوں کی کفالت بھی نہیں کرتا ۔ادھر نلن کتیل نے اس پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا