English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب عتیق احمد کے بیٹے عمر کو بنایا گیا امیش پال قتل معاملہ کا ملزم

share with us

پریاگ راج:27اپریل 2023(فکروخبر/ذرائع) ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کی دھومن گنج پولیس نے امیش پال قتل کیس میں عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر کو بھی ملزم بنایا ہے۔ اس طرح امیش پال قتل کیس میں عتیق احمد کے ساتھ ان کی اہلیہ شائستہ پروین، بیٹے اسد، علی اور اب عمر بھی ملزم بن چکے ہیں۔ عمر پر بلڈر کو اغوا کرکے جیل لے جانے، مار پیٹ اور دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ سی بی آئی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر دو لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ بعد میں عمر نے خودسپردگی کردی اور لکھنؤ جیل میں بند ہیں۔

دھومن گنج پولیس نے اب امیش پال قتل کیس میں لکھنؤ جیل میں بند عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر احمد کو ملزم بنایا ہے۔ اس کے لیے پولیس کی جانب سے تحریری کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ اب پولیس عمر کے خلاف بھی سخت کارروائی کر سکتی ہے۔ پولیس کی تحریر میں عمر پر جیل کے اندر سے سازش رچنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔ اس طرح عتیق احمد کے تینوں بیٹے امیش پال قتل کیس میں ملزم بن گئے ہیں۔ اب اس قتل عام میں چائلڈ پروٹیکشن پلینٹ میں بند عتیق احمد کے صرف دو بیٹے رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو پریاگ راج کے دھومن گنج تھانہ علاقے کے جینتی پور علاقے میں امیش پال کو ان کے گھر کے باہر سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں امیش پال کی بیوی نے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور اشرف کے ساتھ ساتھ نامعلوم افراد بشمول شائستہ پروین، گڈو مسلم اور عتیق احمد کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے بعد اس معاملے میں بحث کے دوران پولیس نے گولی چلانے والوں اور ایک درجن معاوین اور سازش کرنے والوں کے ناموں کا انکشاف کیا اور انہیں ملزم بنایا۔ اب تک کی تفتیش میں عتیق احمد، ان کی بیوی شائستہ پروین، عتیق کا بیٹا اسد، علی، لکھنؤ جیل میں بند بڑا بیٹا عمر، عتیق کے بھائی اشرف، اشرف کی اہلیہ زینب، اشرف کے بہنوئی صدام، عتیق کی بہن عائشہ نوری، عتیق کے بہنوئی ڈاکٹر اخلاق اور ان کی دو بیٹیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔

امیش پال کے قتل کے بعد اس کیس میں ملوث عتیق احمد اور ان کے چھوٹے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو پولیس حراست میں قتل کر دیا گیا ہے جبکہ عتیق کے بیٹے اسد کو ایس ٹی ایف نے انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ امیش پال کے قتل میں ملوث شوٹر غلام کو بھی ایس ٹی ایف نے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا جب کہ شوٹر وجے چودھری عرف عثمان اور ارباز بھی پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں مارے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا