English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضرت مولانا سید محمدرابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ، ملت اسلامیہ کے عظیم قائد اور ولی کامل اعلی نمونہ تھے۔ محمدشمیم ندوی

share with us

لکھنؤ : 16اپریل 2023(فکروخبرنیوز) قوم وملت کے قانلہ سالار،مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر، ناظم ندوۃ العلماء، حضرت مولانا سید محمدرابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ  کے انتقال پر مدرسہ ریاض الجنۃ،برولیا،ڈالی گنج،لکھنؤ(ملحقہ دارالعلوم ندوۃ العلماء)  میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد حذیفہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
    مولانامحمدشمیم ندوی نے کہا کہ حضرت مولانا(رحمۃ اللہ علیہ)علم وعمل کے پیکر،قوم وملت کے عظیم رہنما، مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی ؒ کی وراثتوں کے امین، انسانیت کے علمبرد ار، ملت اسلامیہ کے قافلہ سالار،عظیم ومشفق قائد اور ولی کامل کا اعلی نمونہ تھے،مولاناؒ کی شخصیت متنوع خصوصیات کی حامل، اور قیادت کی اعلی صفات سے متصف تھی،ملک وبیرون ملک سمیت عرب دنیا میں ان کے علم ڈنکابجا، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جو مسلمانوں کادھڑکتا ہوادل اورمتحدہ پلیٹ فارم ہے، ان کی صدارت میں ہوئے  عظیم و مثالی کارموں،شرعی مطالبات اور عصری تقاضو ں کے حوالے سے امت مسلمہ کو بیدارکرنے اوران کی نظامت میں ندوۃ العلماء کی ہر سطح سے خوشحالی وترقی اور ہر فتنہ سے محفوظ رکھنے کے اہم کردار کو پوری قوم وملت، خاص کر فرزندان ندوہ ہمیشہ احسان مند رہیں گے،وہ زندگی کے آخری لمحات تک اپنی خداداد صلاحیت سے تشنگان علوم نبوت اور جو یان حق کی رہنمائی کا مخزن بنے رہے، اوررنج وغم کی گھڑیوں میں بھی راضی بہ رضا رہنے کی جو مثا ل قائم کی وہ امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی، ماضی قریب میں آپ کے کئی عزیز بچھڑے اور بچھڑتے ہی چلے گئے، مولانا عبداللہ حسنی ندویؒ، مولانا سید محمد واضع رشید حسنی ندویؒ،مولانا حمزہ حسنی ندویؒ، مولاناحسن حسنیؒ، ڈاکٹر احمد حسنیؒ، مولانا محمود حسن حسنی ندوی ؒ، اوراب میرکارواں ؒ  بھی اپنے مالک حقیقی سے جاملے، ”لوسنبھالو اپنی دنیا ہم چلے“اللہ ان سب کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
    ہم اسٹاف واساتذہ کرام(دارالعلوم ندوۃ العلماء)سمیت ناچیز کو بھی تقریبا ۸۳/ سال سے حسب سہولت ملنے، روحانی مجلس میں شریک و نصیحت آموز گفتگو سننے کی سعادت حاصل تھی، جس سے دل کو سکون، ذہن کو حرارت فکر میسر آتی،مفید کلمات وگراں قدر مشوروں سے ہر ایک کو نوازتے،حضرت ؒ کی محبتوں وشفقتوں کو کون بھلاسکتا ہے۔
    ڈاکٹر ہارون رشیدندوی (قائم مقام مسجل دارالعلوم ندوۃ العلماء) نے کہاکہ حضرت مولاناؒ  ملت اسلامیہ کے عظیم رہنما اور اتحاد یکجہتی کے علمبر دار تھے،ان کی کمالات زندگی، گوناگوں محاسن پر روشنی ڈالنا ہم سب کے بس کے با ہرہونے کے ساتھ کچھ  کہنا سورج کوچراغ دکھانے کے مصداق ہوگا۔
    تعزیت پیش کرنے والوں میں حافظ عتیق الرحمن طیبی(مسجل دارالعلوم ندوۃ العلماء)مولانامشہودالسلام ندوی، مولانا عبداللہ مخدومی ندوی،ساجد حسین،احمدمیاں،محمدشمیم ندوی، ادیب الرحمن ندوی، ارشاد احمد اعظمی ندوی،مولاناراشد ظہیر، اسلم کرمانی،کلیم اللہ ندوی،حافظ انس،حسین احمد، اطیع اللہ ندوی، حذیفہ وغیرہ  کے نام شامل ہیں، اورد عا کی،اللہ مولاناؒ کی قبر کو نور سے بھردے، انکی بے لوث خدمات کا اچھاصلہ اورجنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے،متعلقین وارثین کو صبر جمیل،پوری ملت کو نعم البدل اور دارالعلوم ومدارس عربیہ کی حفاظت فرمائے (آمین) آمین یار ب العالمین۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا