English   /   Kannada   /   Nawayathi

عتیق احمد کے بعد کیا اب مختار انصاری پر یوگی حکومت کی نظر !

share with us

غازی پور: کرشنانند رائے قتل کیس کا فیصلہ آج غازی پور کی عدالت میں ملتوی کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب عدالت 29 اپریل کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ غازی پور سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری اور ان کے بھائی مختار انصاری کے لیے آج فیصلے کا دن تھا۔ عدالت آج ان دونوں کے خلاف گینگسٹر کیس میں اپنا فیصلہ سنانے والی تھی لیکن اب یہ فیصلہ 29 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ 16 سال پرانے اس کیس کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج چہارم، ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے فیصلہ کے لیے 15 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن آج فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کے قتل کے بعد مختار انصاری اور ایم پی افضال انصاری پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ 1996 میں کوئلہ تاجر نند کشور رونگٹا کے اغوا اور قتل کا کیس شامل کر کے مختار انصاری گینگ کا چارٹ تیار کیا گیا تھا۔ افضال انصاری اس معاملے میں مجرم ثابت ہونے پر لوک سبھا کی رکنیت بھی کھو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کیس میں زیادہ سے زیادہ 10 سال تک کی سزا کا انتظام ہے۔

سال 2005 میں محمد آباد تھانہ علاقے کے بسانیہ چٹی میں بی جے پی ممبر اسمبلی کرشنانند رائے سمیت 7 لوگوں کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں مختار انصاری اور ان کے بھائی افضال انصاری کے خلاف 2007 میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ غازی پور کے ایم پی افضل انصاری اس کیس میں ضمانت پر باہر ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے مختار انصاری کو عدالت نے ایک اور کیس میں 10 سال کی سزا سنائی تھی۔

اس سے قبل 23 ستمبر 2022 کو رکن پارلیمنٹ افضل انصاری اور مختار انصاری کے خلاف عدالت میں بادی النظر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ دوسرے گواہ سوریہ پرکاش یادو کا بیان 14 فروری کو ریکارڈ کیا گیا جب استغاثہ نے 12 جنوری کو پہلے گواہ ریٹائرڈ انسپکٹر رام درس یادو کی گواہی مکمل کی۔

استغاثہ کی گواہی مکمل ہونے پر عدالت میں مدعا علیہ کی شہادت کے لیے 16 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم انصاری برادران کی جانب سے 21 فروری کو ثبوت پیش کیے گئے۔ اس معاملے میں بحث کے لیے کئی تاریخوں کے بعد یکم اپریل کو رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کی جانب سے بحث مکمل ہوئی۔ اس کے بعد گینگسٹر کیس میں مختار انصاری کی جانب سے دوسرے دن بحث مکمل ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ساتھ ہی فیصلہ سنانے کی تاریخ 15 اپریل یعنی آج مقرر کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا