English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرکاربنی تو مدارس بند کردیں گے : بی جے پی لیڈر کی شر انگیزی

share with us

پلامو: بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے مدرسہ کے حوالے سے بڑا اور متنازعہ بیان دیا ہے۔ ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے کہا ہے کہ مدارس سے انتہا پسند ابھرتے ہیں، مدارس کی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر بی جے پی کی حکومت بنی تو مدارس کو بند کرکے نئی تعلیمی پالیسی نافذ کی جائے گی۔ مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو نارمل سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پلامو کے پپراٹنڈ تھانہ علاقے کے ایک مدرسے سے پولیس نے ایک شخص سے ہتھیار برآمد کیا ہے۔ ایم ایل اے ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے اس معاملے میں بیان دیا ہے۔ ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے پنکی ودھان سبھا سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مدرسہ جیسی جگہ سے اسلحہ برآمد ہوتا ہے، مدرسہ تعلیم کی جگہ ہے، لیکن وہاں اسلحہ استعمال کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

ایم ایل اے ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ مدرسے میں پڑھ کر کوئی افسر نہیں بنتا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بلا تاخیر اسے روکے اور وہاں پڑھنے والے بچوں کو سی بی ایس ای یا آئی سی ایس ای کا نصاب پڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں کو بھی اچھی تعلیم کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھی آئی اے ایس، آئی پی ایس اور افسر بن سکیں۔ اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو یقینی طور پر مدرسہ بند ہو جائے گا اور وہاں پڑھنے والے بچوں کو عام سکول سے منسلک کر دیا جائے گا۔

بتا دیں کہ ملک بھر میں متعدد مدارس ایسے ہیں جہاں سے بچے نکل کر بڑے بڑے سرکاری عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔ مولانا ابوالکلام آزاد کی ابتدائی تعلیم بھی مدرسے سے تھی، لیکن کہا جاتا ہے کہ بھارت میں مسلم مخالف بیانات دے کر کئی رہنما اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ اس لئے آئے دن سیاسی رہنما مسلمانوں اور مدارس کے خلاف متنازع بیانات دیتے رہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا