English   /   Kannada   /   Nawayathi

بڑی خبر!: مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی ندوۃ العلماء کے ناظم منتخب ، پڑھیے ان کا مختصراً تعارف

share with us
moulana bilal hasani nadwi, nadwatul ulama, nazim nadwatul ulama, moulana syed abul hasan ali nadwi, moulana syed muhammed rabe hasani nadwi, moulana dr.Sayeddur rahman aazami nadwi, moulana khalid nadwi, moulana salman nadwi, jamia islamia bhatkal,

لکھنو 15؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد ندوۃ العلماء کی نظامت کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

ندوۃ العلماء کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی دامت برکاتہم کے دستخط کے ساتھ جاری تحریر میں اس بات کی اطلاع دی گئی ہے کہ مجلس نظامت کے اراکین نے ناظم ندوۃ العلماء کے لیے بالاتفاق مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کو منتخب کیا ہے۔

حضرت مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کون ہیں؟

حضرت مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی مولانا محمد الحسنی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ہیں۔ مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی (مولانا علی میاں) رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے بھائی ڈاکٹر عبدالعلی صاحب کے پوتے ہیں۔ مولانا نہایت ہی سنجیدہ شخصیت ہیں۔ موجودہ حالات پر ان کی گہری نظر ہے۔ مولانا حمزہ حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے انہیں ناظرِ عام مقرر کیا تھا اور اس وقت سے مولانا بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ  یہ ذمہ داری انجانم دے رہے تھے۔ مولانا موصوف مدرسہ ضیاء العلوم میدان پور رائے بریلی میں کئی سال بحثیتِ استادِ حدیث بھی خدمت انجام دے چکے ہیں اور وہاں نائب ناظم کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ اس دوران رائے بریلی اور اس کے اطراف واکناف میں دعوت وتبلیغ کا کام بھی انجام دیا۔

مولانا موصوف کے برادرِ اکبر حضرت مولانا سید عبداللہ حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد کل ہند پیامِ انسانیت کے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انہیں فائز کیا گیا ۔ مولانا نے اس پلیٹ فارم کے تحت ملک بھر کے اسفار کیے اور انسانیت کے نام پر ایک دوسرے کا احترام کرنے پر زور دیا۔

فکروخبر بھٹکل مولانا کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ مولانا کی نظامت میں ندوۃ العلماء دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔  آمین

ان کی متعدد تصانیف ہیں

آسان معانی قرآن اردو ترجمہ قرآن مع ضرور حواشی

مبادی واصول فی علم حدیث الرسول

حدیث کی روشنی چالیس حدیثوں کا مجموعہ مع مختصر تشریحات

اصلاح معاشرہ سورہ حجرات کی روشنی میں

حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ دعوت وفکر کے اہم پہلو

اسلامی عقائد قرآن وسنت کی روشنی میں

سوانح مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ

اسوہ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم

صحاح ستہ اور ان کے مصنفین

خطابت دکن سیرت نبوی کے مختلف پہلووں پر خطبات کا مجموعہ

تحقیق وتعلیق الغناء فی الاسلام از علامہ سید عبد الحئ حسنی

 تحقیق وتعلیق تنویر الآفاق شرح تہذیب الاخلاق از علامہ سید عبد الحئ حسنی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا